عرب ملکوں کے حج کوٹے میں 20فیصد اضافہ

ہفتہ 19 اگست 2017 10:40

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) سعودی عرب نے رواں سال 17عرب ممالک کے عازمین کے کوٹے میں 20فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے 17 عرب ملکوں کے حج کوٹے میں 20فیصد اضافے سی2عرب ملکوں اریٹیریا اورجزائر قمر نے فائدہ نہیں اٹھایا۔

(جاری ہے)

1437ھ کے حج موسم میں اریٹیریا کے عازمین کی تعداد 4 سو رہی ۔ اس سال بھی اتنی ہی تعداد اریٹیریا سے عازمین آرہے ہیں۔ جزائر قمر کے عازمین کی تعداد گزشتہ سال 850 تھی تاہم اس سال بھی انکی تعداد یہی رہنے کی توقع ہے۔ کوٹے میں اضافے سے 5 ممالک مصر، الجزائر ، مراکش، سوڈان اور عراق کو سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :