حج اجازت ناموں کا دھندہ بند کر نے کے لئے نئے اقدامات

ہفتہ 19 اگست 2017 10:40

مکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) گوورنرمکہ مکرمہ نے مشاعر مقدسہ میں داخلے کے اجازت ناموں کا دھندہ بند کرنے کیلئے نئے ضابطے مقرر کر دئیے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گورنر آفس نے تمام سرکاری اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشاعر مقدسہ جانے والی گاڑیوں کی تعداد متعین کریں اور تمام تفصیلات پیش کریں۔

(جاری ہے)

خدمات کے لئے انتہائی مطلوب افراد کا تعین کریں جبکہ وزارت ثقافت و اطلاعات سے کہا گیا ہے کہ وہ اخبارات ، سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر نظر رکھے۔

اجازت نامے فروخت کرنے والوں کے اشتہارات کا ریکارڈ تیار کرے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔ حج اجازت ناموں سے ناجائز فائدہ اٹھانے کا دروازہ بند کرنے کے لئے امن عامہ ، وزارت حج ، مکہ میونسپلٹی ، مکہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور گورنریٹ پر مشتمل ورکنگ ٹیم تشکیل دیدی گئی جسے 7ضابطوں پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :