کراچی‘ انسدادہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رئوف صدیقی کو حج پر جانے کی اجازت دیدی

عدالت کا ایم کیو ایم کے رہنما کو 20 لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم

ہفتہ 19 اگست 2017 12:05

کراچی‘ انسدادہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رئوف صدیقی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) انسدادہشت گردی عدالت نے دہشتگردوں کے علاج و معالجہ کیس میں ملوث ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رئوف صدیقی کو حج پر جانے کی اجازت دید ی، ایم کیو ایم رہنما نے عدالت سے حج پر جانے کی اجازت دینے کی استدعا کی تھی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسدادہشتگردی عدالت میں دہشت گردوں کے علاج و معالجہ کیس کی سماعت ہوئی، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رئوف صدیقی عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر رئوف صدیقی نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ حج کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں ، لہذا انہیں حاضری سے استشنی قرار دیا جائے۔

عدالت نے رئوف صدیقی کی دریافت کیا کہ وہ حج پر جانے کی تاریخ بتائیں ، جس پر ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ وہ 25 اگست سے 10 اکتوبر تک حج کی سعادت کے باعث سعودی عرب میں قیام کریں گے،جواب سننے کے بعد عدالت نے رئوف صدیقی کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں حج پر جانے کی اجازت دیدی۔عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کو حکم دیا کہ وہ 20 لاکھ روپے کے زرضمانت جمع کرائیں ۔