ترک نژاد جرمن شہری میرکل کو ووٹ مت دیں، ترک صدر ایردوآن

چانسلر میرکل کی ساسی جماعت ترکی کی دشمن،ووٹ ا نہیں دیں جوہمارے حمایتی ہیں،خطاب

ہفتہ 19 اگست 2017 12:14

ترک نژاد جرمن شہری میرکل کو ووٹ مت دیں، ترک صدر ایردوآن
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے زور دیا ہے کہ جرمنی میں آباد ترک نڑاد جرمن شہری قدامت پسند سیاستدان میرکل کو ووٹ دینے کی غلطی نہ کریں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ چانسلر میرکل کی سیاسی جماعت ’ترکی کی دشمن‘ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بتایاکہ انہوں نے جرمنی میں آباد ترک نڑاد شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ چوتھی مرتبہ چانسلر شپ کی امیدوار میرکل کو ووٹ نہ دیں۔

(جاری ہے)

ترک صدر ایردوآن نے اپنے ہم وطنوں کو خبردار کیا کہ چانسلر میرکل کی سیاسی جماعت سی ڈی یو کے علاوہ اپوزیشن سوشل ڈیمویٹک پارٹی (ایس پی ڈی) اور گرین پارٹی بھی ’ترکی کی دشمن‘ ہیں، اس لیے ترک نڑاد جرمن شہری اس انتخابی عمل میں انہیں ووٹ ہرگز نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ترک ووٹر کو ان تینوں پارٹیوں کو ’سزا دینا چاہیے۔ایردوآن نے کہاکہ میں اپنے تمام ہم وطنوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ان پارٹیوں کی حمایت کرنے کی غلطی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی میں ترک ووٹرز کو ایسی پارٹیوں کی حمایت کرنی چاہیے، جو ترکی کی دشمن نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :