نئی دہلی، بیجنگ سرحدی کشیدگی ،

بھارت کی تینوں مسلح افواج کے کمانڈروں کا فوجیوں کو چوکنا رہنے کا حکم

ہفتہ 19 اگست 2017 13:04

نئی دہلی، بیجنگ سرحدی کشیدگی ،
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) نئی دہلی اور بیجنگ کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر بھارت کی تینوں مسلح افواج کے کمانڈروں نے چین کے ساتھ ملنے والی سرحدوں کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی فوجوں کو چوکنا رہنے کا حکم دیدیا۔چین کیساتھ سرحدی کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر بھارت کی تینوں مسلح افواج کے کمانڈروں نے اپنے اجلاس میں چین کے ساتھ ملنے والی سرحدوں کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی افواج کے کمانڈروں کے اجلاس میںچین کے ساتھ مشترکہ سرحدوں پر فوجوں کی آمادگی اور ان کے چوکنا رہنے پر زوردیا ۔ڈوکلام میں بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی کے بعد ہندوستان کی تینوں مسلح افواج کے کمانڈروں کا یہ پہلا اجلاس ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق کہ چینی فوجیوں نے گذشتہ ہفتے لداخ میں دراندازی کرکے ہندوستانی فوجیوں پر حملہ کیا جس کے بعد دونوں ملکوں کے فوجیوں نے ایک دوسرے پر پتھرا شروع کردیا جس میں دونوں ملکوں کے متعدد فوجی زخمی ہوئے۔لداخ میں بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان یہ تصادم ایک ایسے وقت ہوا ہے جب سکم ۔ڈوکلام سیکٹر میں پہلے سے ہی دونوں ملکوں کی فوجیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔

متعلقہ عنوان :