جنر ل باقری کا ایران اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ پر زور

دونوں ممالک کا دہشت گرد گروہوں اور بڑی طاقتوں کی موجودگی کے منفی اثرات بارے میں یکساں موقف ہے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد حسین باقری کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو

ہفتہ 19 اگست 2017 13:09

جنر ل باقری کا ایران اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ پر زور
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد حسین باقری نے ایران اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون میں توسیع پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اور ایران دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش کے خلاف بھرپور جنگ اور علاقے میں بڑی طاقتوں کی موجودگی کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے کے بارے میں یکساں موقف رکھتے ہیں۔

ہفتہ کو جنرل باقری نے اپنے دورہ ترکی کے اختتام پر ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ ترکی اور اس دورے میں ترک حکام سے ان کی ملاقاتیں مفید اور مثبت رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترک حکام سے ہونے والے مذاکرات میں مشترکہ سرحدوں پر سیکورٹی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور شام و عراق کے حالات پر خاص طور پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترکی اور ایران دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش کے خلاف بھرپور جنگ اور علاقے میں بڑی طاقتوں کی موجودگی کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے کے بارے میں یکساں موقف رکھتے ہیں۔

؂ایران کی مسلح افواج کیسربراہ جنرل محمد حسین باقری گذشتہ منگل کو ایک اعلی سطحی دفاعی اور سیاسی وفد کے ہمراہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کرنے کے علاوہ ترکی کے وزیردفاع اور ترکی کے صدر سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ عنوان :