ترک نژاد جرمن شہری میرکل کو ووٹ مت دیں،

ایس پی ڈی اور گرین پارٹی ترکی کی دشمن ہیں، ترک صدر ترک صدر کو جرمن الیکشن میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے،جرمن وزیر خارجہ کا ترک صدر کے بیان پر ردعمل

ہفتہ 19 اگست 2017 13:09

ترک نژاد جرمن شہری میرکل کو ووٹ مت دیں،
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) ترک صدر رجب طیب ا ردوان نے زور دیا ہے کہ جرمنی میں آباد ترک نژاد جرمن شہری قدامت پسند سیاستدان انگیلا میرکل کو ووٹ دینے کی غلطی نہ کریں۔

(جاری ہے)

جرمنی میں انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے ترک صدر نے اپنے ہم وطنوں کو خبردار کیا کہ چانسلر میرکل کی سیاسی جماعت سی ڈی یو کے علاوہ اپوزیشن سوشل ڈیمویٹک پارٹی (ایس پی ڈی)اور گرین پارٹی بھی ترکی کی دشمن ہیں، اس لیے ترک نژاد جرمن شہری اس انتخابی عمل میں انہیں ووٹ ہرگز نہ دیں۔ ترک صدر کے اس بیان بازی پر جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابرئیل نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر کو جرمن الیکشن میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :