مصر میں رپورٹرز ود آٹ بارڈرز سمیت 135 ویب سائٹ بند،

پیرس کا مصری فیصلے پر اظہار افسوس

ہفتہ 19 اگست 2017 13:09

مصر میں رپورٹرز ود آٹ بارڈرز سمیت 135 ویب سائٹ بند،
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) مصرنے ذرائع ابلاغ کے بین الاقوامی گروپ رپورٹرز ود آٹ بارڈرز کی ویب سائٹ پر پابندی عائد کر دی ہ۔مصری حکومت نے ذرائع ابلاغ پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی گروپ رپورٹرز ود آٹ بارڈرز کی ویب سائٹ پر اپنے ملک میں پابندی عائد کر دی ہے۔ قاہرہ حکومت کی طرف سے تاحال اس پیش رفت کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے جاری کردہ اس گروپ کے بیان میں مصری فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور اس کی وجہ بھی پوچھی گئی ہے۔ رپورٹرز ود آٹ بارڈرز کے مطابق مصر میں اس کی ویب سائٹ پر پیر سے پابندی عائد ہے۔ علاوہ ازیں مصر میں کل 135 ویب سائٹس بند کر دی گئی ہیں۔ قاہرہ حکومت نے چوبیس مئی سے متعدد خبری ویب سائٹس اور انتہا پسند مسلم پلیٹ فارمز کو بند کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :