مصر میں ایک برگر پاکستانی نوہزارروپے میں فروخت ،

سوشل میڈیا پر تنقید برگر کے مہنگے ہونے کی وجہ اس میں جاپان کے خصوصی ماحول میں پالی گئی گائے کے گوشت کا استعمال ہونا ہے،رپورٹ

ہفتہ 19 اگست 2017 13:19

مصر میں ایک برگر پاکستانی نوہزارروپے میں فروخت ،
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) مصرمیں ایک سینڈوچ برگرکا کافی شہرہ ہے، اڑھائی سو گرام وزنی برگر کی قیمت مصری کرنسی میں پندرہ سو پاؤنڈ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس برگر کی تیاری میں جاپان میں خصوصی ماحول میں پالی گئی گائے کا گوشت استعمال کیا جاتا ہے۔ اس گائے کے گوشت کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں چربی اور چکنائی کی مقدار بہت کم ہے۔

اس نوعیت کی گائے اور اس کا بیف مارکیٹ میں تقریبا نایاب ہے۔

(جاری ہے)

مصر میں جاپانی گائے کے گوشت سے سینڈوچ تیار کرنے والے ہوٹل کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔ ساتھ ہی اس کے خواص اور قیمت بھی بیان کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ برگر کی تیاری میں استعمال ہونے والی گائے کے گوشت کی وجہ سے اس کی قیمت بہت بڑھ جاتی ہے۔ یہ گوشت دنیا میں بہت مہنگا فروخت ہوتا ہے۔ جس گائے کا گوشت استعمال کیا جاتا ہے اسے جاپان میں خاص معمول میں پرورش کے عمل سے گذارات جاتا ہے۔ گائے کی پرورش کے دوران اسے سرخ نبیذ پلائی جاتی ہے جو گوشت میں ہضم کرنے والے خواص کو بہتر بناتی ہے۔ اس کے علاوہ ذبح کرنے سے قبل گائے کا ایک خاص مساج کیا جاتا اور اسے ہلکی پھلکی موسیقی بھی سنائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :