ثناء اور اسلم شیخ کا قومی وصوبائی اسمبلیوں میں شوبز انڈسٹری کیلئے بھی ایک مخصوص نشست رکھنے کا مطالبہ

ہفتہ 19 اگست 2017 14:34

ثناء اور اسلم شیخ کا قومی وصوبائی اسمبلیوں میں شوبز انڈسٹری کیلئے بھی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) فلمسٹار ثناء اور اسلم شیخ نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں شوبز انڈسٹری کے لئے بھی ایک مخصوص نشست رکھنے کا مطالبہ کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے جب اسمبلی میں جائیں گے تو وہ فلم انڈسٹری ، ٹی وی ، اسٹیج اور دیگر شوبز سرگرمیوں کے حوالے سے درپیش مسائل اور ان کو حل کرنے کے لئے تجاویز بھی پیش کر سکیں گے ۔

(جاری ہے)

ہمارے نمائندے جب اسمبلی میں ہوں گے تو ہمیں بھی تحفظ کا احساس ہو گا کہ ہمارے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے ہمارے نمائندے اسمبلیوں میں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر سینئر فنکاروں کو منتخب کرانے کے لئے حکمت عملی ابھی سے طے کر لیتی چاہیے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ 2018ء میں ہونے والے الیکشن میں فنکاروں کو مخصوص کوٹہ پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی ایک ایک نشست ضرور دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :