ڈاکٹر رتھ فائو کی تدفین سرکاری اعزازاور قومی پرچم کے ساتھ کراچی کے گورا قبرستان میں کردی گئی
پاکستان کی مدر ٹریسا کہلائی جانے والی ڈاکٹر رتھ فائوکی آخری رسومات ہفتہ کی صبح صدر میں واقع سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل میں ادا کی گئیں تدفین میں صدرمملکت ، آرمی چیف ، ائیرچیف ، گورنرسندھ،وزیراعلی سندھ اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سمیت متعدد اہم سیاسی اور سماجی شخصیات کی شرکت ڈاکٹر رتھ فائو کی آخری رسومات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،چرچ کے اطراف عمارتوں پر رینجرز اہلکار ،چرچ میں خواتین اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا
ہفتہ 19 اگست 2017 15:17
(جاری ہے)
آخری رسومات میں تینوں مسلح افواج کے دستوں کے علاوہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ محمد زبیر، سعید غنی، ڈاکٹر ادیب رضوی، ڈاکٹر فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر اور پاکستان میں جرمن سفیر سمیت دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل میں موجود افراد نے کھڑے ہوکر ڈاکٹررتھ فائو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ان کے تابوت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا ۔سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل میں موجود افراد کو ڈاکٹر رتھ فائو کا آخری دیدار کرایا گیا۔پاک فوج کے دستے نے ڈاکٹر رتھ فائو کو آرٹلری گنز کی سلامی دی اور ان کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سینٹ پیٹرک کیتھڈرل چرچ پہنچایا گیا۔ میری ایڈی لیڈ لیپرسی سینٹر میں ان کے مریضوں ، ملنے والوں اور انگنت پرستاروں کو آخری دیدار کرایا گیا۔ڈاکٹر رتھ فائو کی آخری رسومات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔چرچ کے اطراف عمارتوں پر رینجرز اہلکار تعینات کیئے گئے تھے جبکہ چرچ میں خواتین اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔سیکورٹی کے لئے واک تھرو گیٹ بھی نصب کیئے گئے اور رسومات میں شرکت کے لیے سیکورٹی پاسز جاری کئے گئے تھے ۔ڈاکٹررتھ فاکی وصیت کے مطابق ان کی تدفین سرخ جوڑے میں کی گئی۔جذام یا کوڑھ کے مریضوں کا علاج کرنے والی ڈاکٹر رتھ فائو 10اگست کی رات کراچی میں چل بسی تھیں۔ ڈاکٹر رتھ فائو 9 ستمبر1929 کو جرمنی کے شہر لیپ زگ میں پیدا ہوئیں تھیں۔ ڈاکٹر رتھ فائو 1960 میں پاکستان آئیں اور پھر جذام کے مریضوں کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کردی تھی۔ وہ جذام کو مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کرتی تھیں۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 1996 میں پاکستان کو کوڑھ کے مرض پر قابو پالینے والے ممالک میں شامل کیا گیا۔ پاکستان کو یہ اعزاز دلانے میں ڈاکٹررتھ فاو نے سب سے اہم کردار اداکیا۔انسانیت کی اس عظیم خادمہ ڈاکٹر رتھ فاو کو1998 میں اعزازی پاکستانی شہریت دی گئی جبکہ انہیں ہلال امتیاز، ستارہ قائد اعظم ، ہلال پاکستان اورلائیو اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.