ْ شام ‘ سکیورٹی فورسز نے صحرائی خطے بادیعا میں داعش جنگجوئوں کو محصور کر لیا ‘ حقوق انسانی گروپ

ہفتہ 19 اگست 2017 15:31

ْ شام ‘ سکیورٹی فورسز نے صحرائی خطے بادیعا میں داعش جنگجوئوں کو محصور ..
دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) شام کے وسطی صحرائی خطہ میں سکیورٹی فورسز نے داعش جنگجوئوں کو ایک جگہ محصور کر کے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ۔

(جاری ہے)

ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی جنگی طیاروں اور حکومت نواز ملیشیا کے ساتھ مل کر شامی فوج نے بادیعاکو کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لئے گزشتہ ایک ماہ کی جدوجہد کے بعد قابل غور پیشرفت کی ہے اور داعش جنگجوئوں کو ایک جگہ محصور کرنے کے بعد علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔

شامی حقوق انسنای گروپ کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ شامی فورسز نے ااوکیربات اور ملحقہ چوالیس گائوں کا محاصرہ کے بعد وسطی صوبوں کمر اور حمص کے قریب پہنچ گئی ہیں دریں اثناء روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج نے ہتھیاروں ‘ اسلحہ اور دیگر سازو سامان کے لئے علاقے کو جانے والے آخری راستے کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :