کراچی، دہشت گرد علاج معالجہ کیس ،ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی حج پر جانے کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا

ہفتہ 19 اگست 2017 16:56

کراچی، دہشت گرد علاج معالجہ کیس ،ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی حج پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) انسدادہشتگردی عدالت میں زیر سماعت دہشتگردوں کے علاج و معالجہ کا معاملہ ،ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی حج پر جانے کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے 20 لاکھ روپے کے عوض روف صدیقی کو جانے کی اجازت دیدی روف صدیقی نے درخواست دائر کی تھی کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جانا چاہتا ہوں 25 اگست سے 10 اکتوبر تک جانے کی اجازت دی جائے