2018ء کا الیکشن میرا پہلا جبکہ عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا، بلاول بھٹو زرادری
عمران خان نے دہشتگردوں کو دفاترز کھولنے کی آفرکی، تعلیمی بجٹ سے کروڑوں روپے مدرسے کودیے ،شوکت خانم ہسپتال چلانے کیلئے بیگم نصرت ہسپتال بند کردیا،میاں صاحب آپ فسادی اور سازشی ہوسکتے ہو لیکن انقلابی نہیں،شوکت خانم ہسپتال کیلئے بیگم نصرت ہسپتال بند کردیا، پیپلزپارٹی کا منشورغریبوں کیلئے خوشحالی لے کرآئے گا۔ مانسہرہ میں عوامی جلسہ سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 اگست 2017 17:51
(جاری ہے)
ڈاکٹروں کوتنخواہوں میں اضافہ کرتے۔یہ پورے ملک میں شو کرتے ہیں کہ وہ تعلیم کے شعبے میں انقلاب لے آئے ہیں۔
ایک لاکھ بچوں کاسرکاری سکولوں میں آناخان صاحب کانیاجھوٹ ہے۔سرکاری سکولوں کابدترین نظام قائم ہے۔تعلیم پستی کی طرف جارہی ہے۔خان صاحب آپ کہتے کہ لیڈرکوصادق اور امین ہوناچاہیے لیکن خان صاحب جب بھی اسٹیج پرآتے ہیں تونیاجھوٹ بولتے ہیں۔احتساب کمیشن نے ایک وزیرکوگرفتارکرلیا۔لیکن جن وزراء نے آپ کے وزیراعلیٰ پرکرپشن کے الزام لگائے ان کاکیاہوا؟ خان صاحب یہ توآپ کے ارکان ہی کہہ رہے ہیں کہ کے پی کے حکومت سے عمران خان کاکچن اور ترین کاجہازچل رہاہے۔انہوں نے کہاکہ جب دیکھو کہتے رہتے ہیں نیانیانیا،تبدیلی تبدیلی ،کیا تبدیلی لائے ہیں آپ ؟ نوجوانوں کوروزگارنہیں مل رہا۔خان صاحب دہشتگردی کم ہونے کاسہرا بھی اپنے سرلیتے ہیں۔آپ توان کیخلاف مذمت کرنے سے ڈرتے ہیں آپ نے دہشتگردوں کودفاترزکھولنے کی آفرکی۔تعلیم کے بجٹ سے ان کے مدرسے کوکروڑوں روپے دیے تھے۔بلاول نے کہاکہ خان صاحب نے فاٹا ریفارمز اور لوگوں کے حقوق پر آوازنہیں اٹھائی۔ آپ نے کبھی سی پیک کیلئے کچھ نہیں کیا۔آپ نے لوگوں کو اپنے سیاست کیلئے استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے وسائل2018ء کا الیکشن میراپہلا جبکہ عمران خان کاآخری الیکشن ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ میاں صاحب انقلاب، ووٹ کی حرمتی ،آئین کی بالادستی کی بات کررہے ہیں۔میاں صاحب لوگوں سے سڑکوں پرعوام سے ساتھ دینے کاوعدہ لے رہے ہیں۔ میاں صاحب آپ معصوم نہیں مجرم ہو،عدالت نے آپ کوہمیشہ کیلئے نااہل کردیا۔آپ نے ملک کی دولت کولوٹا،جعلسازی کی۔اب کہتے ہیں کہ آپ کونکالاگیا۔میاں صاحب آپ کوانقلاب کاکچھ پتابھی ہے؟نوازشریف فسادی اور سازشی ہوسکتے ہو لیکن انقلابی نہیں۔چھانگا مانگا کی سیاست آپ نے شروع کی۔بے نظیربھٹوکوگرانے کیلئے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے۔جب آپ کی کرسی خطرہ نظرآیاتوپارلیمنٹ کاسہارالیا۔انہوں نے کہاکہ آپ نے غریبوں کوگھردینے کی بجائے روٹی بھی چھین لی ہے۔لوٹ کھسوٹ کانظام قائم کیاہواہے۔ملک کوقرضوں میں جکڑدیااور کہتے ہیں کہ ترقی ہورہی ہے۔ترقی کے نام پرکھربوں روپے لگادیے گئے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان آئین میں ترمیم کیخلاف لوگوں سڑکوں پرلانے اور میاں صاحب ترمیم کرنے کیلئے عوام کواکسارہے ہیں۔بلاول بھٹو نے عوامی جلسہ میں لوگوں سے پارٹی اور قیادت کے حق میں نعرے بھی لگوائے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.