Live Updates

نواز شریف سپریم کورٹ کی طرح نیب سے بھی راہ فرار تلا ش کررہے ہیں،طلبی کا نوٹس نہ ملنے کا بہانہ سراسرا جھوٹ ہے،

صدر تحریک انصاف مغربی پنجاب رائے حسن نواز

ہفتہ 19 اگست 2017 18:08

نواز شریف سپریم کورٹ کی طرح نیب سے بھی راہ فرار تلا ش کررہے ہیں،طلبی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) تحریک انصاف مغربی پنجاب کے صدر رائے حسن نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف سپریم کورٹ کی طرح نیب سے بھی راہ فرار تلا ش کررہے ہیں،طلبی کا نوٹس نہ ملنے کا بہانہ سراسرا جھوٹ پر مبنی ہے،لیکن اس مرتبہ نواز شریف کو جدہ یا لندن بھاگنے نہیں دینگے،اڈیالہ جیل شریف برادران کاانتظار کررہی ہے،منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجی رقم ہر صورت واپس آئے گی،۔

(جاری ہے)

قوم کا پیسہ ہضم کرنا اب نواز شریف اور اس کے بچوں کیلئے مشکل ہو جائے گا۔ بروز ہفتہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا چیئر مین نیب اپنے اختیارات کا استعمال کریں اور نواز شریف کو فوری پیش ہونے کا حکم جاری کریں ۔تمام اداروں کے سربراہان کو سیاستدانوں کی ہونے کی بجائے ملکی مفادات کیلئے کام کرنا چاہیے۔جب تک ادارے غیر سیاسی نہیں ہونے ملک میں انصاف کی فراہمی نا ممکن ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات