سپریم کورٹ لاہور رجسٹریمیں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے عدالتی روسٹر جاری

ہفتہ 19 اگست 2017 19:18

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹریمیں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے عدالتی روسٹر جاری کر دیا گیا،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارپر مشتمل دو رکنی بنچ اکیس سے پچیس اگست تک لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے، سپریم کورٹ کے جاری شدہ عدالتی روسٹر کے تحت چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار اور جسٹس عمر عطاء بندیال پر مشتمل دو رکنی بنچ اکیس سے پچیس اگست تک سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے،جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل بنچ بائیس سے پچیس اگست تک لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے، دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طورپربیس سنگل،آٹھ ڈویثرن بنچ تشکیل دے دئیے،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری موسم گرما کی عدالتی چھٹیوں کے روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے چار ڈویثرن اورگیارہ سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں،بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے ایک ڈویثر ن اوردو سنگل بنچ ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے چار سنگل اوردو ڈویثر ن بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں،راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے ایک ڈویژ ن اور دو سنگل بنچ تشکیل دے دئیے گئے ہیں، نو تشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کے علاوہ آئینی پٹیشنز، اندراج مقدمہ اور ضمانتوں کی درخواستوں کی سماعت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :