چیف جسٹس سید منصور علی شاہ لاہور ہائیکورٹ کی صو بہ بھر کی ضلعی عدلیہ کی ویب سائٹ فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت، رپورٹ طلب

ہفتہ 19 اگست 2017 19:18

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ لاہور ہائیکورٹ کی صو بہ بھر کی ضلعی عدلیہ ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ کی ویب سائٹ فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے رپورٹ طلب کر لی،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر موجود پنجاب کی ضلعی عدلیہ کے ویب پورٹل کواپ ڈیٹ نہ کرنے کا نوٹس لے لیا ،چیف جسٹس نے ضلعی عدلیہ کی ویب سائٹ پر پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ کے عدالتی روسٹر ،کاز لسٹ اور اہم مقدمات اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی ہے،چیف جسٹس نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سید خورشید انور رضوی کو عدالت عالیہ کی سالانہ رپورٹ جلد مرتب کر کے پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔