چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار پر مشتمل دو رکنی بنچ 21سے 25اگست تک لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا

ہفتہ 19 اگست 2017 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار پر مشتمل دو رکنی بنچ 21سے 25اگست تک لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے جاری شدہ عدالتی روسٹر کے تحت چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار اور جسٹس عمر عطاء بندیال پر مشتمل دو رکنی بنچ اکیس سے پچیس اگست تک لاہوررجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا،جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل بنچ بائیس سے پچیس اگست تک لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔