شریف خاندان نے آئین اور قانون کیخلاف اعلان بغاوت کیا ہے ، شیخ رشید

ملک کے حالات خراب ہوتے جارہے ہیں جس کا ذمہ دار نااہل وزیراعظم ہوگا،شاہد خاقان نی200ارب کی ایل این جی میں کرپشن کی ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ آصف زرداری(ن) لیگ کے سیاسی جنازے میں شرکت کرکے اپنے سیاسی مردے کو خراب نہیں کرے گا ملک میں کوئی نیا این آر او ہونے نہیں جارہا ہے حدیبیہ پیپرمل میں نوازشریف کی سیاسی موت ہوگی ، ترک صدر عوامی لیڈر ہے ،نوازشریف پیراشوٹ سے جی ایچ کیو کہ گیٹ نمبر4 پر اترا ، چوہدری نثار کو کہا ہے راجپوت بن ڈرپوک نہ بن ، پریس کانفرنس

ہفتہ 19 اگست 2017 20:57

شریف خاندان نے آئین اور قانون کیخلاف اعلان بغاوت کیا ہے ، شیخ رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے آئین اور قانون کے خلاف اعلان بغاوت کیا ہے،ملک کے حالات خراب ہوتے جارہے ہیں جس کا ذمہ دار نااہل وزیراعظم ہوگا،شاہد خاقان نی200ارب کی ایل این جی میں کرپشن کی ہے،آصف زرداری(ن) لیگ کے سیاسی جنازے میں شرکت کرکے اپنے سیاسی مردے کو خراب نہیں کرے گا ملک میں کوئی نیا این آر او ہونے نہیں جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ والیم10 نیب کے پاس آگیا ہے جو آج یا کل منظر عام پر آجائے گا اور اس کے بعد شریف خاندان کا کچہ چٹھہ عوام کے سامنے عیاں ہوجائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی میں200ارب روپے کی کرپشن کی ہے اتنی مہنگی گیس کوئی بھی ملک میں نہیں لیکر آیا یہ لوگ قوم کو گلی سڑی سبزیاں سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ پیپرمل میں نوازشریف کی سیاسی موت ہوگی اور حدیبیہ پیپرمل ہی شریف خاندان کی سیاست میں آخری کیل ٹھونکی گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف چاہتے ہیں کہ کوئی غیر ملکی آکر این آر او کرائے گا اس لئے نیب میں پیش نہیں ہوتے ہیں اگر سچے ہیں تو نیب میں پیش ہوکر صفائی دیں لیکن حقیقت میں کوئی بھی این آر او ہونے نہیں جارہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس کھوسہ 20کروڑ عوام کے ترجمان ہیں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے خود اپنے آپ کی توہین کی ہے،ایاز صادق وہ واحد سپیکر ہے جو کہ وزراء کی طرف دیکھ کر رولنگ دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عبدالصمد اچکزئی جیسے لوگ اسمبلی میں موجود ہیں جو کہ کوئی اور ملک میں ایسی باتیں کریں تو وہاں پر ان کو اجازت نہیں ہوگی لیکن یہاں پر ایسے عناصر موجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا پنجاب ووٹ بنک کسی صورت بھی نوازشریف کے ساتھ نہیں جاسکتا ہے اور آصف زرداری بھی اتنا چوچا نہیں ہے کہ وہ ایسے جنازے کے ساتھ جائے جس کے ساتھ اس کا اپنا سیاسی مردہ خراب ہوجائے،زرداری کو پتہ ہے کہ کس وقت نواز کا ساتھ دینا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان عوامی لیڈر ہے لیکن نوازشریف پیراشوٹ سے جی ایچ کیو کہ گیٹ نمبر4 پر اترا ہے اگر ماضی کا الیکشن کمیشن کا رزلٹ نکالیں جب یہ آدمی تحریک استقلال کے ٹکٹ پر گوالمنڈی سے الیکشن لڑا وہاں پر اس کی ضمانت ضبط ہونے کا ریکارڈ اور کوئی نہیں توڑ سکا،وہیں سے اس نے فوج کی انگلی پکڑی اور آج ضیاء الحق اس کو اکیلا آوازیں دے رہا ہے کہ میرے بالمہ آجا میرے پاس۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چوہدر نثار علی خان سے گزشتہ روز ملاقات ہوئی ہے اور میں نے اس کو کہا ہے کہ راجپوت بن ڈرپوک نہ بن،جس پر چوہدری نثار نے کہا میں تم کو ڈرپوک نظر آتا ہوں تو جواب میں میں نے پھر کہا کہ چاہے تو ہاتھ آسمان پر لگا یا پھر زمین پر تو ہے ہی ڈرپوک۔شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان نے عدلیہ سے ٹکراؤ کا فیصلہ کرلیا ہے اور اب ملکی حالات خراب ہونے جارہے ہیں ان کے ذمہ دار نااہل وزیراعظم ہوگا کیونکہ جب عدالت چل کر لاہور گئی ہے تاکہ یہ کوئی بہانہ نہ بنا سکیں لیکن پھر بھی یہ عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے اس سے بڑی اور کیا رعایت ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ اگر ججوں یا عدلیہ کے خلاف چوکوں اور چوراہوں پر تحریک چلاؤں گا لیکن امید کرتا ہوں کہ اللہ نوازشریف کو فہم وفراست دے تاکہ وہ نفسیاتی دورے سے باہر آئیں اور سسٹم ٹھیک طریقے سے چلتا رہی۔