اسلام آباد :عدالت نے قتل کا ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

ہفتہ 19 اگست 2017 20:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) عدالت نے قتل کا ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، تھانہ لوہی بھیر کے مقدمہ نمبر108\17میں گرفتار ملزم محمد اسماعیل حسین کو پولیس نے سول جج عائشہ شبیر کی عدالت میں پیش کیا، پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم اقرار مجرم کر چکا ہے، مزید چھینی گئی رقم برآمد کرنی ہے اور ساتھی ملزمان کے متعلق تفتیش کرنی ہے، لہذا ملزم کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم اسماعیل کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا اور آئندہ 20اگسٹ کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔ ۔

متعلقہ عنوان :