لاہور،محکمہ ایکسائز کا گاڑی مالکان کے ناموں یا اہم شخصیات کے ناموں سے نمبر پلیٹیں متعارف کرانے کا فیصلہ

ہفتہ 19 اگست 2017 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے صوبہ بھر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی گاڑی مالکان کے ناموں یا اہم شخصیات کے ناموں سے نمبر پلیٹیں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز کے اس فیصلے سے محکمہ ایکسائز کے ریونیو میں نہ صرف اضافہ ہو گا بلکہ عوام کی خواہشات کی تکمیل بھی ہو سکے گی مزید براں محکمہ ایکسائز کے اس فیصلے سے سکیورٹی اداروں کو سڑک پر گاڑی کی ملکیت بارے فوری علم ہو سکے گایہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اپنے اس فیصلے کے مختلف مراخل کو طے کرنے کے لئے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جو پلیٹوں کے سائز اور ان کی قیمت کا تعین کیا جا سکے گا ۔

متعلقہ عنوان :