ادارے آئین کے تحت دیئے گئے اختیارات میں کام کرنے کو تیار نہیں، جنرل ضیاء دور میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لیبر یونینز کو تباہ کیا گیا،چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 19 اگست 2017 22:21

ادارے آئین کے تحت دیئے گئے اختیارات میں کام کرنے کو تیار نہیں، جنرل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ادارے آئین کے تحت دیئے گئے اختیارات میں کام کرنے کو تیار نہیں، جنرل ضیاء دور میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لیبر یونینز کو تباہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان آج شاید موئنجوداڑو سے بھی پیچھے چلا گیا ہے، بدقسمتی سے ملک آج عدم برداشت سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادارے آئین کے تحت دیئے گئے اختیارات میں کام کرنے کو تیار نہیں، ہم آج ایک دوسرے سے دست و گریباں ہیں۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ جنرل ضیاء کے دور میں طلباء تنظیموں پر پابندی لگا دی گئی اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لیبر یونینز کو تباہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء یونینز پر اس لئے پابندی لگی تا کہ آمریت کے خلاف کوئی بول نہ سکے۔

متعلقہ عنوان :