جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف مبینہ ریفرنس دائر کرنے کا معاملہ، سپیکر قومی اسمبلی نے تردیدی کردی

سپیکر قومی اسمبلی کے بارے میں غلط بیانی اور مبالغہ آرائی سے گریز کیا جائے، ترجمان ایاز صادق کی جانب سے ریفرنس دائر کرنے سے ا ب کی بدنیتی صاف جھلکتی ہے (ن )لیگ نواز شریف کی کرپشن بچانے کیلئے ہر حد تک جانے پر مصر دکھائی دیتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا ریفرنس دائر کرنے کی خبروں پر بغیر تحقیق ردعمل

ہفتہ 19 اگست 2017 22:21

جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف مبینہ ریفرنس دائر کرنے  کا معاملہ، سپیکر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) سپریم کورٹ کے سینئر جج کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مبینہ ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا ،پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق پر جسٹس آصف سعید کھوسہ خلاف ریفرنس فائل کرنے کا الزام عائد کردیا سپیکر قومی اسمبلی نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے الزام کو یکسر مستردکردیا ہفتہ کو ترجمان نے واضح کیا ہے سپیکر قومی اسمبلی نے کسی جج کے خلاف کوئی ریفرنس فائل نہیں کیا ۔

ترجمان قومی اسمبلی نے اپنے مختصر بیان میں کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کے بارے میں غلط بیانی اور مبالغہ آرائی سے گریز کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق پر جسٹس آصف سعید کھوسہ خلاف ریفرنس فائل کرنے کا الزام عائد کیا ہے سپیکر ایاز صادق نے ایسے ریفرنس کی تیاری کی تردیدکردی ہے جب کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ایاز صادق کے ریفرنس سے بدنیتی صاف جھلکتی ہے۔

(جاری ہے)

نون لیگ نواز شریف کی کرپشن بچانے کیلئے ہر حد تک جانے پر مصر دکھائی دیتی ہے۔یہ بات چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر سپیکر قومی اسمبلی کے جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف مبینہ ریفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ایاز صادق کا یہ کہنا کہ انکا دفتر کوئی تحقیقاتی ادارہ نہیں کئی سوالوں کو جنم دیتا ہے۔اگر ایسا ہے تو انہوں نے میرے اور جہانگیر ترین کیخلاف الیکشن کمیشن کو ریفرنسز کیسے بھجوائے۔

ایاز صادق کے پاس تحقیقات کی صلاحیت نہیں تو انہوں نے نواز شریف کیخلاف ریفرنس کیسے مسترد کیا۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ایاز صادق پہلے ہی خود کو متعصب ظاہر کرچکے تھے۔آج انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ سپیکر کے منصب کے بھی اہل نہیں ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایاز صادق فوری طور پر سپیکر قومی اسمبلی کے منصب سے مستعفیٰ ہوں