چمن ، سینکڑو ں افراد کا مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان

ہفتہ 19 اگست 2017 22:48

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے زیر اہتمام کلی بخت محمد روغانی روڈ کلی بائی پاس چمن میںشمولیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ، پروگرام میں 3 سو سے زائد افراد نے پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

شامل ہونے والوں میں عبدالقیوم ،ولی جان ،برات خان ،عبدالمالک ،حبیب اللہ ،امان اللہ ،بسم اللہ ادریس ،محمد اسماعیل ،محمد کرم ،محمد ابراہیم ،عبدالہادی ،محمد خان ،حبیب اللہ ،نصیب اللہ ،کریم اللہ ،عصمت للہ ،شیرعلی ،عطاء اللہ ،امین اللہ ویگر سینکڑوں افراد شامل تھے ۔

شمولیتی اجتماع سے پاکستان مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے صوبائی نائب صدر حاجی لالاجان اچکزئی ،ضلعی صدر ڈاکٹر رفیع اللہ ،ضلعی جنرل سیکرٹری ولی خان اچکزئی ، یوتھ ونگ کے صوبائی نائب صدر عبدالہادی اچکزئی اور دیگر نے خطاب کیا۔ لالاجان اچکزئی نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کی مثبت سیاست کی بدولت لوگ جوق درجوق شامل ہورہے ہیں آخر میں تمام نئے آنے والوں کو مبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :