پاناما کا ہنگامہ، سابق وزیراعظم کی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست۔۔ سپریم کورٹ نے درخواستوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

ہفتہ 19 اگست 2017 21:08

پاناما کا ہنگامہ، سابق وزیراعظم کی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست۔۔ سپریم ..
اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2017ء) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے انکی نظرثانی درخواست کے حوالےسے انکے وکیل سے 20 اپریل کےبعد دائر متفرق درخواستوں کا ریکارڈ طلب کر لیاہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے 20 اپریل کے فیصلے کے بعد دائر درخواستوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے تاہم قانونی ٹیم نے 13 متفرق درخواستوں کے الگ الگ سیٹس رجسٹرار آفس میں جمع کرا دیے ہیں۔

مزید یہ کہ بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے نظر ثانی دائر کرنے کی عدالتی فیس سرکاری بنک میں جمع کرادی تاہم حسین، حسن اور مریم نواز کی جانب سے تین نظر ثانی درخواستوں کی کورٹ فیس جمع کرائی گئی ہے جبکہ بچوں کی جانب سے نظر ثانی درخواستیں آئندہ ہفتے دائر کیے جانے کا امکان ہے۔