پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی غیر تسلی بخش کارکردگی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

ہفتہ 19 اگست 2017 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی غیر تسلی بخش کارکردگی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ دکاندار حضرات شہریوں سے اپنی مرضی کے ریٹ وصول کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کی قائم کردہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ گزشتہ کئی ماہ سے نہیں ہوئی۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کیا جائے تاکہ شہریوں کو اشیا خوردونوش سرکاری ریٹ کے مطابق مل سکیں۔