آج کا معاشرہ موہنجو ڈرو سے بھی پیچھے چلا گیا، ترقی پسند سوچ رکھنے والی تنظیموں کو روک کر مذہبی انتہا پسندتنظیموں کو کھلی چھوٹ دی گئی،چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب
ہفتہ 19 اگست 2017 23:21
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تین چیزوں کو دانستہ طور پر ختم کیا گیا جن میں مزدور یونین پر پابندی جس کی وجہ سے صنعتوں میں کام کرنے والے اور کھیتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی آواز کو دبایا گیا اسی طرح طلبہ تنظیموں پر پابندی لگائی گئی کیونکہ طلبہ عوامی حق کیلئے سڑکوں پر نکلتے تھے انہوں نے کہاکہ اس کے بعد ان قوتوں کو روکا گیا جو ترقی پسند سوچ رکھتے تھے اس کے برعکس مذہبی اور انتہا پسندی تنظیموں کو کھلی چھوٹ دی گئی جو شدت پسندی اور دہشت گردی پر یقین رکھتے تھے اسی طرح پیراشوٹر سیاستدانوں کو سامنے لایا گیا انہوںنے کہا کہ آرٹس کونسل میں موجود گل رنگ وہ مقام تھا جہاں یاور مہدی اورحبیب جالب جیسے لوگ چائے پینے تو ضرور آتے تھے لیکن در حقیقت وہ لوگوں کی تربیت کرتے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ آج جو صورتحال ہیں اس کاذمہ دار کس کو ٹہرایا جائے اس کا جوا ب ضروری ہے انہوں نے کہا کہ یاور مہدی صرف ریڈیو پاکستان تک محدود نہیں تھے بلکہ ان کا پروگرام بزم طلبہ یونیورسٹیوں اور کالجوں تک پہنچ گیا ۔انہوں نے کہا کہ یاور مہدی کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے ماضی کو یاد رکھا جائے اور ریاستی سطح پر جو غلطیاں ہوئی ہے ان کو ختم کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ یاور مہدی دائے بائے کی سوچ رکھنے والے نہیں بلکہ لیبرل سوچ کے حامی ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.