سعودی شاہ سلمان کے حکم پر قطری حاجیوں کے لیے سلوا سرحد کھول دی گئی

حاجیوں کے انتظامات کو دیکھنے کے لیے سپیشل آپریشن روم بھی قائم کر دیا گیا جو قطری حکام کے زیر انتظام کام کرے گا

ہفتہ 19 اگست 2017 23:36

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) کئی ماہ کے تعطل کے بعد سعودی عرب اور قطر کے سفارتی تعلقات میں پیشرفت ہوئی ہے، سعودی شاہ سلمان کے حکم پر قطری حاجیوں کی آمد و رفت کے لیے سلوا کی سرحد کھول دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قطری شیخ عبد اللہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں سرحد کھولنے کی اپیل کی تھی، قطری حاجیوں کے معاملات کو دیکھنے کے لیے سعودی عرب میں سپیشل آپریشن روم بھی قائم کر دیا گیا جو قطری حکام کے زیر انتظام کام کرے گا، دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات معطل ہونے کے باعث قطری حاجیوں کوشدید مشکلات کا سامنا تھا۔

متعلقہ عنوان :