ماضی میں طلباء تنظیموں پر پابندی سے سیاسی و جمہوری سوچ کا راستہ بند ہوا

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کتاب ’’ہم استعارہ‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب

ہفتہ 19 اگست 2017 23:40

ماضی میں طلباء تنظیموں پر پابندی سے سیاسی و جمہوری سوچ کا راستہ بند ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ماضی میں طلباء تنظیموں پر پابندی کی وجہ سے سیاسی وجمہوری سوچ کا راستہ بند ہوا جس کے نتیجے میں معاشرے میں عدم بردداشت پیدا ہوئی۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز یاور مہدی کی زندگی پر لکھی گئی کتاب ’’ہم استعارہ‘‘ کی تقریب رونمائی سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آمریت کے دور میں عدم بردداشت پیدا ہوئی جس کے باعث ہمارے معاشرتی اقدار متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عدم بردداشت کا سلسلہ صرف انفرادی طور پر نہیں بلکہ اداروں پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوئے۔ یاور مہدی کے جمہوری سوچ کی تعریف کرتے ہوئے میاں رضا ربانی نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی تاریخ یاور مہدی کے بغیر نامکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاور مہدی کو ان کی ادبی خدمات کے حوالے سے سول اعزاز سے نوازا جانا چاہئے اور اس حوالے سے وہ اپنا کردار ادا کریں گے۔ تقریب سے یاور مہدی، پروفیسر ڈاکٹر نثار زبیری، پروفیسر انیس زیدی، خوش بخت شجاعت، اعجاز فاروقی سمیت کتاب کے مصنف سید عون عباس نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :