روشن مل اوڈ کی زیر صدارت آل سندھ اوڈ اتحاد کا اجلاس

ہفتہ 19 اگست 2017 23:40

لاڑکانہ ۔ 19اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) لاڑکانہ میں آل سندھ اوڈ اتحاد کا اجلاس صدر روشن مل اوڈ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اوڈ اتحاد کے مرکزی رہنما چندر لال کھڑو، سجن مل گوندڑی، ضلعی رہنماؤں ڈاکٹر راجیش، سہنو مل، کرپشن اوڈ اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تنظیم کی از سر نو تنظیم سازی کا فیصلہ کرتے ہوئے صلاح مشورے کے بعد نانک رام کو صدر، چندر لال کو جنرل سیکریٹری اور شیرل مل اوڈ کو خاذن منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی منارٹی ونگ ضلع کے لیے صدارتی امیدوار سہیل مسیح اور جنرل سیکریٹری سجن مل اوڈ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے اپیل کی گئی کہ انہیں عہدیدار منتخب کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :