لاہور،فیصل ایدھی کی جانب سے گڈانی جیل سے رہا ہونے والی4غیرملکی قیدیوں کوفضائی ٹکٹس فراہم

ہفتہ 19 اگست 2017 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) فیصل ایدھی کی جانب سے گڈانی جیل سے رہا ہونے والی4غیرملکی قیدیوں کو ان کے ملک میں جانے کے لیے فضائی ٹکٹس فراہم کی گئیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گڈانی سے جیل سے رہائی پانی والے 4قیدیوں جن میں سے دو کا تعلق نائجیریا اور دو کا تعلق تنزانیہ سے ہے ان کو فیصل ایدھی کی جانب سے فضائی ٹکٹ فراہم کر کے ان کو انکے ملک روانہ کر دیا گیا ۔