آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، زیریں سندھ، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اتوار 20 اگست 2017 10:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، زیریں سندھ، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور سب سے زیادہ بارش مری میں21 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔