حج پرواز کی روانگی سے قبل مصری عازم کی روح پرواز کرگئی

اتوار 20 اگست 2017 11:10

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) مصری عازم حج احرام باندھ کر سعودی عرب کے ہوائی جہاز میں سوار ہوا مگر جہاز کے ٹیک آف کرنے سے قبل ہی وہ احرام کی حالت میں دم توڑ گیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 26 سالہ الحاج مصطفیٰ السید حسوبہ احرام باندھ کر قاہرہ سے جدہ آنے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز 386 پر سوار ہوا۔

(جاری ہے)

طیارے کے پائلٹ کو بتایا گیا کہ جہاز میں سوار ہونے والا ایک مسافر بے ہوش ہوگیا ہے جس پر ڈاکٹر کو طلب کیا گیا۔

قاہرہ کے ہوائی اڈے کے ڈاکٹر نے مسافر کا معائنہ کیا تو پتا چلا کہ خون کی گردش رکنے کے باعث اس کی موت واقع ہوچکی ہے۔ اس کے بعد احرام کی حالت میں اس کی میت جہاز سے اتار کر ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ جہاز میں شہری کی اچانک موت کی وجہ سے جہاز اپنے مقررہ وقت سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :