کام میں سست روی بالکل برداشت نہیں کروں گا، کے ایم سی کے پروجیکٹس کاغذوں میں مکمل ہوگئے ہیں، کے ایم سی اپنے کام کے معیار کو بہتر کرے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملیر میں زیر تعمیر روڈ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

اتوار 20 اگست 2017 12:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملیر میں زیر تعمیر روڈ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کام میں سست روی بالکل برداشت نہیں کروں گا، ایم سی کے پروجیکٹس کاغذوں میں مکمل ہوگئے ہیں، کے ایم سی اپنے کام کے معیار کو بہتر کرے۔ اتوار کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ‘ انہوں نے ملیر میں زیر تعمیر روڈ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کے ساتھ وزیر بلدیات جام خان شورو اور دیگر بھی موجود تھے۔ منزل پمپ پر ٹھٹھہ جانے والے روڈ پر جاری کام میں سست روی پر محکمہ ورکس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس روڈ کے ساتھ فٹ پاتھ بھی بنانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ کام میں سست روی بالکل برداشت نہیں کروں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے پروجیکٹس کاغذوں میں مکمل ہوگئے ہیں، جبکہ کام سست روی کا شکار ہے۔ کے ایم سی اپنے کام کے معیار کو بہتر کرے۔پولیس کی ٹارگٹ کلنگ پر وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مورال کم کرنا چاہتے ہیں۔ پولیس ٹارگٹ کلنگ پر کام کررہے ہیں، کل بھی ایک گینگ

متعلقہ عنوان :