ٹوئٹر پر کوئی بھی پیغام جاری کرنے سے قبل سو بار سوچتا ہوں ، مادھر بنڈھارکر

اتوار 20 اگست 2017 13:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) بالی وڈ فلمساز مادھر بنڈھارکر نے کہا کہ ٹوئٹر پر کوئی بھی پیغام جاری کرنے سے قبل سو بار سوچتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز مادھر بنڈھارکر نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کوئی بھی پیغام جاری کرنے سے قبل سو بار سوچتے ہیں کیونکہ فلم نگری میں لوگ باتوں کو انا کا مسئلہ بنا لیتے ہیں اور اگر مثبت انداز میں بہتری کے لئے بھی تنقید اور مشور دیا جائے تو لوگ آپ کے خلاف ہو جاتے ہیں اور آپ کو اپنا دشمن سمجھنے لگتے ہیں،اسی لئے وہ اس حوالے سے کافی محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں اور بہت سوچ بچار کے بعد اپنا ہر پیغام جاری کرتے ہیں،ان کی نئی فلم اندو سرکار ہے،فلم کی اہم کاسٹ میں کریتی کلہاڑی،سوپریا ونود اور نیل نتین مکیش شامل ہیں،فلم 28 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :