قطری وزیر خارجہ نے میرے متعلق غلط بیانی کی ہے، شیخ عبد اللہ آل ثانی

قطری عوام اور عازمین کیلئے سعودی عرب سے سفارش کا مقصد اپنے بھائیوں کو سہولت پہنچانے کے سوا کچھ نہیں،قطری شہزادہ شیخ عبد اللہ بن علی بن عبد اللہ بن جاسم آل ثانی کا بیان

اتوار 20 اگست 2017 13:31

قطری وزیر خارجہ نے میرے متعلق غلط بیانی کی ہے، شیخ عبد اللہ آل ثانی
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) قطری شہزادہ شیخ عبد اللہ بن علی بن عبد اللہ بن جاسم آل ثانی نے کہاہے کہ قطری عوام اور عازمین کے لئے سعودی عرب سے جو سفارش کی ہے اس کا مقصد اپنے بھائیوں کو سہولت پہنچانے کے سوا کچھ نہیں۔

(جاری ہے)

قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن کا ذاتی طور پر احترام کرتا ہوں مگر انہوں نے میرے متعلق غلط بیانی سے کام لیا ہے۔ نائب الملک شہزادہ محمد بن سلمان اور بعد ازاں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے ملاقات کے دوران میں نے ذاتی مقاصد حاصل کرنے کی سعی نہیں کی۔ میرا مقصد صرف یہ ہے کہ قطری عازمین کو سہولت فراہم کی جائے۔سعودی حکمرانوں نے نہ صرف میری سفارش قبول کی ہے بلکہ قطری عازمین کی بھی تکریم کی ہے۔

متعلقہ عنوان :