11لاکھ سے زیادہ خارجی عازمین کو ہوائی اڈوں ، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر ویکسین دی گئی ہے ،سعودی وزارت صحت

اتوار 20 اگست 2017 13:31

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 11لاکھ سے زیادہ خارجی عازمین کو ہوائی اڈوں ، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر ویکسین دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق 8لاکھ4ہزار237عازمین کو گردن توڑ بخار کے ٹیکے مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ ، جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ، جدہ کی اسلامی بندرگاہ، جدیدہ عرعر،الودیعہ، البطحا، کنگ فہد پل، الحدیثہ ، الرقعی، سلویٰ اور حالہ عمار بری سرحدی چوکیوں پر لگائے گئے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ حج موسم کے آغاز سے لیکر جمعہ کی شب تک 2لاکھ36ہزار569عازمین کو پولیو اور 97 ہزار705عازمین کو زرد بخار کے قطرے پلائے گئے۔ وزارت صحت امسال تمام ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر یکم ذیقعدہ سے صحت مراکز قائم کئے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :