سعودی عرب میں قطری ریال کے لین دین پر کوئی پابندی نہیں ، سعودی مالیاتی ادارہ

اتوار 20 اگست 2017 13:31

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی(ساما) نے واضح کیا کہ سعودی عرب میں قطری ریال کے لین دین پر کوئی پابندی نہیں۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق قطری شہری سعودی بینکوں ، اے ٹی ایم اور اجازت یافتہ منی چینجرز کے ساتھ قطری ریال کا لین دین کرسکتے ہیں۔ ساما نے ٹویٹر پر واضح کیا کہ سعودی عرب کے مالیاتی اداروں اور منی ایکسچینج کرنے والے اداروں کو قطری ریال کے ساتھ لین دین بند کرنے کی کوئی ہدایت نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :