لاہور،گھر کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر خاتون قتل

اتوار 20 اگست 2017 13:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) گھر کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے سے منع پر فائرنگ سے خاتون کو قتل کر دیا گیا پولیس کے مطابق موہلنوال کے علاقے میں خاتون نے احسن کو گھر کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے پر منع کیا تو اس نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی جس سے شمیم بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم گرفتارکر لیا جس کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :