پاکستان کے برآمدات کے فروغ کیلئے ترکی، تھائی لینڈ اورایران سے آزاد تجارت کے معاہدے پر مذاکرات جاری

حکومت نے ملکی برآمدا ت میں اضافے کیلئے متعدد اقدامات کئے ، رواں سال برآمد کنندگان کی سہولت کیلئے چھ ارب روپے سے زائد رقم مختص کیے گئے ہیں

اتوار 20 اگست 2017 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) پاکستان کی برآمدات کے فروغ کیلئے ترکی، تھائی لینڈ اورایران کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر مذاکرات جاری،حکومت نے ملک کی برآمدا ت میں اضافے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں، رواں سال برآمد کنندگان کی سہولت کیلئے چھ ارب روپے سے زائد رقم مختص کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیکسٹائل پالیسی 2014 ، 2019 کے تحت برآمد کنندگان کی سہولت کیلئے موجودہ مالی سال کے دوران چھ ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔

ترکی، تھائی لینڈ اورایران کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدوں کے لئے بات چیت سمیت کئی اقدامات کئے جارہے ہیں جس کا مقصد زیادہ مواقع کی حامل منڈیوں میں رسائی حاصل کرنا ہے۔کوریا کے ساتھ ترجیحی تجارت کے انتظام کے لئے ایک مشترکہ تحقیقی جائزے کا عمل بھی جاری ہے۔پاکستان کی تجارت کی ترقی کے ادارے نے نئی منڈیوں میں برآمدات کی فروغ کے لئے تجارتی نمائشوں جیسی کئی برآمدی سرگرمیوں کااہتمام کیا ہے۔