سعودی عرب میں اب روبوٹ مکان تعمیر کریں گے،سعودی عرب کا آسٹریلوی کمپنی سے معاہدہ

کمپنی مکانات کی تعمیر کرنے میں مدد دینے والے 100 روبوٹ فراہم کرے گی

اتوار 20 اگست 2017 15:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) سعودی عرب نے ایک ربورٹ تیار کرنے والی آسٹریلوی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے کہ جس کے تحت کمپنی مکانات کی تعمیر کرنے میں مدد دینے والے 100 روبوٹ فراہم کرے گی۔سعودی وزارت ہاسنگ ملک بھر میں سستی اور معیاری رہائش گاہیں تعمیر کرکے شہریوں کو فراہم کرنے کے لئے چین اور کوریا سمیت دیگر ممالک کی کمپنیوں سے معاہدے کررہی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی حکومت آئندہ پانچ سالوں کے دوران 15 لاکھ گھروں کی تعمیر کرے گی جس کی لاگت کا تخمینہ 100 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ایک آسٹریلوی جریدے 'دی ویسٹ آسٹریلین' کے مطابق آسٹریلوی کمپنی کے Hadrian X روبوٹ نے صرف چند دنوں میں ایک آزمائشی تعمیر کو مکمل کرکے اپنی صلاحیتیں منوا دی ہیں۔روبوٹ کے ذریعے رہائشی گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں آسٹریلوی کمپنی کے 100 روبوٹ سعودی عرب میں مکانات تعمیر کریں گے۔