گاڑی کھڑی کرنے کے تنازعے پر نشے میں دھت شخص نے فائرنگ کر کے خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اتوار 20 اگست 2017 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) سندر کے علاقے میں گاڑی کھڑی کرنے کے تنازعے پر نشے میں دھت شخص نے فائرنگ کر کے خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سندر کے علاقے میں گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا ہوا جس پر شراب کے نشے میں دھت ملزم احسن نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں شمیم نامی خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جن نے ملزم احسن کو اسلحے سمیت حراست میں لے لیا۔جبکہ خاتون کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :