امریکہ کی طرف سے حزب المجاہدین کو دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ انصاف انسانی حقوق، عالمی امن اور قوموں کی آزادی کے جذبوں کے قتل کرنے کے مترادف ہے ‘نومنتخب امیر جماعت اسلامی ضلع میرپور بشیر شگو کا بیان

اتوار 20 اگست 2017 15:30

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) نومنتخب امیر جماعت اسلامی ضلع میرپور بشیر شگو نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے حزب المجاہدین کو دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ انصاف انسانی حقوق، عالمی امن اور قوموں کی آزادی کے جذبوں کے قتل کرنے کے مترادف ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بھارتی حکومتوں اور فوج کی مسلسل70 سالوں سے ریاستی دہشت گردی کا شکار اور لاکھوں کشمیریوں کے قتل عام کے گواہ مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں کنال پر پھیلے جگہ جگہ قبرستان ہیں ۔

امریکی حکومت اور پالیسی ساز اداروں کی طرف سے ظلم ، سفاکیت ، وحشت و درندگی اور بھارتی ریاستی جبر اور دہشت گردی کے شکار کشمیریوں کو ہی دہشت گردقرار دینے کے فیصلے سے یہ ثابت ہو رہا ہے کہ عالمی سطح اور عالمی اداروں میں اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ متعصبانہ روئیے اور طرز عمل کھل کر سامنے آچکا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور اقوام متحدہ کی طرف سے کشمیریوں کو 1948 میں دئیے گئے حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کرنے والی کشمیریوں کی سب سے بڑی تنظیم حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے نامنصفانہ اور متعصبانہ فیصلے کیخلاف اپنے ردعمل میں کرتے ہوئے کیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کشمیری امریکی فیصلے کو اپنے جوتے کی نوک پر رکھ کر بھارت سے آزادی اور حق خودارادیت کیلئے اپنی جدوجہد پوری قوت ، استقامت اور شدت کے ساتھ جاری رکھے گی جس قوم کے نوجوان انے حقوق کے حصول کیلئے جوانسان لٹانے اور گردنیں کٹانے کا حوصلہ اور جذبہ رکھتے ہوں اسے امریکہ اور انڈیا سمیت دنیا کی کوئی طاقت اپنا غلام نہیں رکھ سکتی ۔ بشیر شگو نے کہا کہ امریکہ کو اگر دوسری اقوام کو دہشت گرد قرار دینے کا ضبط سوار ہو چکا ہے تو وہ خود دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد اور بھارت اور سرائیل جیسے بین الاقوامی دہشتگردوں کا سرپرست ہے ۔ بشیر احمد شگو نے کہا کشمیر تحریک حریت کے قائدین کی قیادت میں اپنی آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کیجدوجہد جاری رکھیں گے۔