Live Updates

پاکستان میں نوازشریف اور عمران خان کی سیاست دم توڑ چکی ہے ‘ بلاول بھٹو زرداری میسحا کے طور پر سامنے آئے ہیں ‘ پاکستان کے عوام نے بلاول بھٹو زرداری کی سیاست پر اعتماد کردیا ہے

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر وسابق وزیر حکومت چودھری پرویز اشرف کی وفود سے بات چیت

اتوار 20 اگست 2017 15:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر وسابق وزیر حکومت چودھری پرویز اشرف نے کہاہے کہ پاکستان میں نوازشریف اور عمران خان کی سیاست دم توڑ چکی ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری میسحا کے طور پر سامنے آئے ہیں ۔ پاکستان کے عوام نے بلاول بھٹو زرداری کی سیاست پر اعتماد کردیا۔ مانسہرہ کے جلسہ عام سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی وفاق سمیت چاروں صوبوں میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ۔

وہ آج یہاں مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے اور عمران خان کی سیاست ہچکچولے کھارہی ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری اب پاکستان وآزادکشمیر کے عوام کے پاس میسحا کے طور پر سامنے آئے ہیں، پاکستان میں ن لیگ کی حکومت اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے ۔

(جاری ہے)

اب کرپٹ ٹولہ آزادکشمیر سے بھی جلد ناکام ہوکر اپنے انجام کو پہنچے گا۔

آزادکشمیر میں میرٹ کے نام پر اقرباء پروری عروج پر ہے ۔ غریب عوام کو پیپلزپارٹی کے سوا کسی بھی جماعت سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ن لیگ کاآزادکشمیر میں ایک سالہ دور اقتدار کرپشن، رشوت، اداروں کی تباہی کاباعث بنا، مخالف پارٹی کے کارکنوں سے انتقام لیاجارہاہے ۔ جو قابل مذمت ہے انہوں نے کہاکہ موجود حکومت آزادکشمیر میں مسئلہ کشمیر کواجاگر کرنے پر فنڈز خرچ کرنے کے بجائے اپنی تشہیر اور پاکستان مخالف بیانات پر لگارہے ہیں ۔

جو کسی المیہ سے کم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ایک سال سے غیر اعلانیہ جنگ جاری ہے ۔ لیکن ن لیگ آزادکشمیر کو ٹس سے مس نہیں ہورہاہے ۔ کشمیر میں مودی سرکار اپنی عناکیلئے معصوم کشمیریوں کا کچل رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے عوام کو بنیادی سہولیات پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم ہی سے مل سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان وآزادکشمیر کے عوام کی فلاح وبہود اور مسئلہ کشمیر کیلئے اب نوجوان قیادت پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ہی امید کی کرن ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مانسہرہ جلسہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کی نیندیں حرام کرنے کیلئے کافی ہے ۔ انشاء اللہ آزادکشمیر سے مسلم لیگ ن کابوریابستر گول ہونے جارہاہے ۔ اور عوام کو عوامی نمائندگی کی حامل پیپلزپارٹی کی قیادت میسر ہوگی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات