Live Updates

نظام کو کوئی خطرہ نہیں‘ یہ لڑائی تخت رائے ونڈ کی لڑائی ہے‘ میثاق جمہوریت کے بنیادی اصولوں پر قائم ہیں‘ مسلم لیگ (ن) ہمیں دھوکہ دیا‘ عمران خان کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں‘ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے‘ سندھ میں ایک ہی وزیراعلیٰ کرپشن کے الزام میں نکالا گیا جواب عمران خان کے ساتھ ہے‘ میاں صاحب کو سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنا چاہئے‘ نواز شریف ہر تقریر میں توہین عدالت کررہے ہیں‘ قانون سب کے لئے ایک جیسا ہونا چاہئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کاغان میں پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 20 اگست 2017 15:31

کاغان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نظام کو کوئی خطرہ نہیں‘ یہ لڑائی تخت رائے ونڈ کی لڑائی ہے‘ ہم میثاق جمہوریت کے بنیادی اصولوں پر آج بھی قائم ہیں‘ مسلم لیگ (ن) ہمیں دھوکہ دیا‘ عمران خان کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں‘ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے‘ سندھ میں ایک ہی وزیراعلیٰ کرپشن کے الزام میں نکالا گیا جواب عمران خان کے ساتھ ہے‘ ملک کو سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنا چاہئے‘ نواز شریف ہر تقریر میں توہین عدالت کررہے ہیں‘ قانون سب کے لئے ایک جیسا ہونا چاہئے۔

اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ چترال اور مانسہرہ میں کامیاب جلسہ ہوا۔ ہم میثاق جمہوریت کے بنیادی اصولوں پر آج بھی قائم ہیں۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ نے ہمارے دور حکومت میں میثاق جمہوریت کا ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے رویے پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے۔ نظام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ یہ لڑائی تخت رائے ونڈ کی لڑائی ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے ہمیں دھوکہ دیا ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں انہیں ضرور آنا چاہئے۔ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔ سندھ میں ایک ہی وزیراعلیٰ کو کرپشن کے الزام میں نکالا گیا جواب عمران خان کے ساتھ ہے۔ میری دعا ہے عمران خان کا جلسہ کامیاب ہو۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سب کو سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنا چاہئے نواز شریف پر تقریر میں توہین عدالت کررہے ہیں۔ قانون سب کے لئے ملک جیسا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں ہمیں اوپن گرائونڈ نہیں ملا تھا۔ دیگر سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایف کے کارکن کو پنجاب پولیس نے مارا ہے میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات