سندر میں گاڑی کھڑی کرنے کے تنازعے پر فائرنگ ، خاتون جاں بحق ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

اتوار 20 اگست 2017 15:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) سندر کے علاقے میں گاڑی کھڑی کرنے کے تنازعے پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے میں گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا ہوا، جس پر شراب کے نشے میں دھت ملزم احسن نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خاتون شمیم موقع پر ہی دم توڑ گئی، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم احسن کو حراست میں لے لیاپولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔