باغوں کے شہر میں کالی گھٹائوں کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہواں کا بسیرا، گرمی سے مرجھائے لاہوریوں کے چہرے کھل اٹھے

اتوار 20 اگست 2017 15:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) باغوں کے شہر میں کالی گھٹائوں کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہواں کا بسیرا، گرمی سے مرجھائے لاہوریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بادلوں اور ٹھنڈی ہوا سے شہر میں گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، اہلیان لاہور صبح سویرے پارکوں میں نکل آئے۔ ہوا میں اڑنے والے پرندے بھی گرمی کی شدت کم ہونے سے اٹھکیلیاں کرتے نظر آئے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارشہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اور کم سے کم 28 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کر دی۔

متعلقہ عنوان :