سعودی لیبر مارکیٹ پر 5ممالک کے کارکنان کا غلبہ

بھارتی کارکنان پہلے ،پاکستانی دوسرے نمبر پر سرفہرست

اتوار 20 اگست 2017 15:50

دمام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) سعودی لیبر مارکیٹ میں 5ممالک کے شہری چھائے ہوئے ہیں۔ بھارتی کارکنان کی تعداد 30لاکھ ،پاکستانیوں کی 25لاکھ، مصر کی 22لاکھ ، یمن کی 14لاکھ اوربنگلہ دیش کی 12لاکھ ہے۔

(جاری ہے)

ان پانچوں ملکوں کے کارکنان کی مجموعی تعداد 10.3ملین تک پہنچ چکی ہے۔ مملکت میں غیر ملکی کارکنان کی تعداد 13ملین ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مذکورہ 5ممالک کے شہری سعودی مارکیٹ پر کس حد تک چھائے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :