سعودی عرب میں قطری ریال کے لین دین پر کوئی پابندی نہیں، ساما

اتوار 20 اگست 2017 16:30

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی نے واضح کیا کہ سعودی عرب میں قطری ریال کے لین دین پر کوئی پابندی نہیں۔

(جاری ہے)

قطری شہری سعودی بینکوں ، اے ٹی ایم اور اجازت یافتہ منی ایکسچنجرز کے ساتھ قطری ریال کا لین دین کرسکتے ہیں۔ ساما نے ٹویٹر پر اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی عرب کے مالیاتی اداروں اور منی ایکسچنج کرنے والے اداروں کو قطری ریال کے ساتھ لین دین بند کرنے کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :