کانگو ، لینڈ سلائیڈنگ سے 200 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ ہو گئے ، 80 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، درجنوں افراد زخمی

اتوار 20 اگست 2017 17:40

کنشاسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) افریقی ملک کانگو میں مسلسل بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 200 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسلسل بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث افریقی ملک کانگو میں200 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی دیہات زیرِآب آگئے ہیں، جبکہ سیلابی ریلوں میں متعدد افراد بہہ گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جن کے تحت لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ادھر جزیرہ نما کریمیا کے شہر سوڈک میں بارش کے باعث ہونے والی کیچڑ سے 80 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :